آج کی خبریںسوات کی خبریں

تعلیم کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈیڈک چیئرمین سوات و ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کا معیار بلند کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری ہے، سوات تعلیمی بورڈ کے ایف اے، ایف ایس سی نتائج میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہیں، سوات تعلیمی بورڈ میں ہر ایک طالب علم کے ساتھ عزت و احترام کا برتاؤ کیا جائے کیونکہ طالب علموں کی وجہ سے تعلیی حکام کو تنخواہیں اور مراعات کے ملتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات تعلیمی بورڈ میں ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کے اعلان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ایم پی اے عزیز اللہ گران، سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سید نبی شاہ، کنٹرولر عمر حسین، اسحاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں تفریحی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے، مقررین نے سوات تعلیمی بورڈ کا نظام شاندار اور شفاف بنانے کے لئے شروع کردہ اصلاحات کے عمل کو سراہا اور بچوں پر زور دیا کہ وہ اسی طرح محنت کرکے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں، انہوں نے کہا کہ تعلیمی نتائج میں سرکاری سکولوں کی کاکردگی حوصلہ افزا ء ہے تاہم اساتذہ مزید محنت کرکے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی شرح بلند کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button