آج کی خبریںسوات کی خبریں

جماعت اسلامی نے سوات یونیورسٹی کے وومن کیمپس کے افتتاح کو فراڈ قرار دے دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔26جولائی 2017ء )جماعت اسلامی نے سوات میں خواتین یونیورسٹی کا افتتاح دھوکہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گرلز کالج کے پوسٹ گریجویٹ بلاک میں خواتین یونیورسٹی کا افتتاح مذاق کے مترادف ہے ۔حکمران عوام کو دھوکہ دینے کی بجائے حقیقی طور پر مسائل حل کرنے کی کوشش کرے ۔ پارٹی ترجمان کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں گرلز کالج کے پرانے بلاک میں خواتین یونیورسٹی کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرلز ڈگری کالج سیدوشریف کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دیا گیا تھا لیکن تاحال اس میں پوسٹ گریجویٹ کلاسز کا اجراء نہیں ہوا ۔اسی بلڈنگ میں پہلے پرائیویٹ کالج کا قیام اور اب وومن یونیورسٹی کا افتتاح محض عوام سے مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button