آج کی خبریںسوات کی خبریں

جماعت اسلامی کی جانب سے آزادی نائٹ کا اہتمام،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13اگست 2017ء )جماعت اسلامی کی جانب سے مینگورہ شہر میں آزادی نائٹ کا اہتمام کیا گیا،آزادی کی تقریب میں جماعت اسلامی کے عہدیداروں،کارکنوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی،نشاط چوک میں آزادی نائٹ کی تقریب میں لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے ملی نغمے بجائے گئے جبکہ ملٹی میڈیا سکرین پر پاکستان کی آزادی کے ویڈیوز بھی دکھائے گئے،نشاط چوک میں کثیر تعداد میں موجود لوگوں نے پاکستان سے بھر پور محبت کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد ،جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے تقریب کو چار چاند لگ گئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا اور اسی آزادی کو بر قرار رکھنے کے لئے ہمیں مزید محنت کرنی ہو گی،انہوں نے کہا کہ ہمارے آبا وجداد نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے یہ وطن حاصل کیا ہے ،ہمارا سبز ہلالی پرچم ہماری آن ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان کے استحکام اور بقاء کے لئے آگے آنا ہوگا اور اپنے قائد کے مشن کو آگے لے کر جانا ہوگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button