آج کی خبریںسوات کی خبریں

جہانزیب کالج سے 17 لیکچرارز اور پروفیسرز کے تبادلے، کالج وزٹنگ اساتذہ کے رحم و کرم پر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سے 17 لیکچرارز کا تبادلہ کر کے کالج کو وزٹنگ اساتذہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔اساتذہ کے تبادلے پر طلباء نے احتجاج بھی کیا لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن، ارکائیو اینڈ لائبریری کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر طاہر اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر روح الامین، برہان الدین،اسرار احمد اور اسسٹنٹ پروفیسر کریم اللہ کا تبادلہ جہانزیب کالج سے خوازہ خیلہ ڈگری کالج کردیا گیا۔اسی طرح لیکچرار نصیر الدین،محمد نعیم، محمد زبیر اور امیر دوست خان کا تبادلہ ڈگری کالج باغ ڈھیرئی کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ پروفیسر سمیع اللہ، لیکچرارمحمد زبیر،اقبال حسین،نوید اقبال خان،امجد علی اوع عبید اللہ شاہ کا تبادلہ ڈگری کالج مدین کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تمام تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرارز جہانزیب کالج میں مستقل بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ ان تمام کے تبادلے کے بعد کالج کو وزٹنگ اساتذہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

کالج کے طلباء کا کہنا ہے کہ جہانزیب کالج سے سترہ لیکچرارز کا تبادلہ ناقابل برداشت اور ہمارے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔ اس حوالے سے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی ایم پی اے و ایم این اے نے بھی ان تبادلوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہے اور اس کے حوالے سے ارکان اسمبلی کا کردار بھی مایوس کن ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button