آج کی خبریںسوات کی خبریں

حسین احمد کانجو نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )سابق صوبائی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی حسین احمد کانجونے عملی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا، حلقہ پی کے 83 میں جماعت اسلامی رہنما حافظ اسرار احمد کو ٹکٹ دینے پر ناراض ہونے والے حسین احمد کانجو نے ا س دوران جے یو آئی اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے رابطوں پر ان سے ملاقاتیں کیں جس سے ان کے پارٹی چھوڑنے کی افواہیں شرو ع ہوئیں تاہم جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان اورصوبائی رہنما اقبال خلیل پر مشتمل وفود کی ملاقاتوں پر حسین احمد کانجو نے مذکورہ فیصلہ کیا اور میڈیا کے نام جاری کردہ بیان میں 2018 کے الیکشن تک عملی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تاہم انہوں نے اس دوران رابطہ کرنے والے دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تعاؤن کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button