درجہ چہارم ملازمین کا بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)درجہ چہارم ملازمین کا حالیہ پیش کردہ بجٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،جلسہ،جلوس،نعرہ بازی،بجٹ میں کلاس فور کیلئے کسی قسم کی سہولت نہیں رکھی گئی،بجٹ کوظالمانہ اورملازم دشمن قراردے دیا،فوری نظر ثانی کا مطالبہ بھی کردیا،اس حوالے سے آل درجہ چہارم ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جنہوں نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر مطالبات کے حق اور بجٹ وحکومت کیخلاف نعرے درج تھے، شرکاء نعرے لگاتے ہوئے ودودیہ سکول سیدو شریف سے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے درجہ چہارم ملازمین کے صدر سیدخطاب اور دیگر نے کہاکہ حالیہ بجٹ میں حکمرانوں نے اپنوں کو نواز جبکہ اوران کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرکے درجہ چہارم ملازمین کو بالکل نظر اندازکردیا جوظلم وناانصافی کی انتہا ہے، انہوں نے کہاکہ پریشانیاں،مہنگائی،مسائل اور مشکلات بڑ ھ رہے ہیں جس کے سبب ملازمین اور عوام کی زندگی مشکل ہوگئی ہے مگر حکمرانوں کو ان کے حال پر ترس نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ ہم پرامید تھے کہ بجٹ میں ہمارے لئے خصوصی سہولیات ہوں گی مگر حکومت نے اس بجٹ میں ہمیں بالکل مایوس ونظر اندازکردیا یہ ملازم کش پالیسی اورظالمانہ اقدامات مزید برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے ممبران کی سہولت کی خاطر غریب ملازمین کیلئے پریشانیاں پیدا کردی ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے،انہوں نے کہاکہ انصاف کے نعرے لگانے والوں نے ناانصافی کی انتہا کردی ہے، حکومت جلدازجلد مہنگائی کے اس دور میں درجہ چہارم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے سمیت انہیں جائز حقوق دے کر ان کی پریشنانیاں دور کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے،اس موقع پراکرام اللہ،خورشیدعلی، عبدالخالق،عبدالاکبراوردیگر نے بھی خطاب کیا۔