آج کی خبریںسوات کی خبریں

دریائے سوات میں ڈوبنے والے مزدور کی لاش نکال لی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ۔14جولائی 2017 ء)کبل میں دریائے سوات سے نوجوان کی لاش بر آمد کر لی گئی،مزدور محمد علی گزشتہ روز دریائے سوات میں ڈوب گیا تھا جس کی تلاش جاری تھی، دریائے سوات میں گزشتہ روز ڈوبنے والے مزدور محمد علی ولد یوسف سکنہ کبل کی لاش مقامی رضا کاروں نے برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کردی، محمد علی دریائے سوات سے بجری نکال رہا تھا کہ بے رحم موجوں کی نظر ہوگیا تھا،گزشتہ روز سے ہی مقامی لوگوں نے لاش کی تلاش شروع کردی تھی ،جمعہ کو روز لاش کو دریائے سوات سے برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کردی گئی جسے بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button