آج کی خبریںسوات کی خبریں

دیربالا،خوفناک آتشزدگی سے چھے مکانات جل کر خاکستر ہو گئے

دیر(زما سوات ڈاٹ کام :14اکتوبر2017ء)دیر بالا کے علاقہ نہاگ درہ گچیل نامی گاؤں میں پراسرار طور پر لگنے والی آگ نے تباہی مچادی،خوفناک آتشزدگی سے چھ مکانات مکمل طور جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق آدھی رات کو صاحبزادہ نامی شخص کے گھر میں آگ لگ گئی جس نے اردگرد کے پانچ دیگر مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،مقامی لوگوں نے لاؤڈ سپکیروں کے زریعے اعلانات کرکے قریبی دیہات کے لوگوں کو امداد کے لئے بلایا مگرآگ پر قابو نہ پاسکے۔متاثرہ خاندانوں کے لوگ مکانات خاکستر ہونے کی وجہ سے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ قیمتی گھریلوں سامان اور الیکٹرانکس اشیاء بھی جل کر خاکستر ہوگئے ہیں، متاثرہ افراد نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button