دیرلوئر میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا
مالاکنڈ(زما سوات ڈاٹ کام)محکمہ انسداد دہشت گردی ملا کنڈ ریجن کی کامیاب کاروائی، بڑے پیمانےپر اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد, دو دہشت گرد اسحاق اور شاھد اسلام گرفتار۔محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دوکڑی بیس لعل قلعہ میدان دیر لوئر پر حملے میں دھشتگردں کو سہولت دینے والے دہشت گرد علاقہ چنارگے میدان دیر لوئر میں موجو د ہے۔اطلا ع کے پیش نظرسی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے علاقہ میدان دیر لوئر میں دوران سرچ آپریشن اسحاق ولد پاس محمد ساکن لعل قلعہ میدان دیر لوئر اور شاہد اسلام ولد محمد اکبر ساکن لعل قلعہ دیر لوئرکو گر فتار کرکے انکے قبضے سے 1510 گرام بارود،ایک عددہینڈ گرینڈ،5 عدد ڈائنامائٹ،7 عدد ڈیٹونیٹر،5فٹ پرائما کارڈ،2 عدد پستول 30بور،ایک عدد کلاشنکوف نما پستول 30 بور،2 عددمیگزین ،14 عدد کارتوس 30بور ،2 عدد RPG-7 گولے برامد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادی دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ دھشتگردوں کے خلاف انسدادی دھشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قابل اور تجربہ کار افسران کے زیر نگرانی مزید پوچھ گچھ جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہے۔