آج کی خبریںسوات کی خبریں
رحیم آباد،کنویں میں کام کرنے والا مزدور ملبے تلے دب گیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29اگست 2017ء )مینگورہ کے نواحی علاقے رحیم آباد میں کنویں میں کام کرنے والا شخص ملبہ گرنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روزرحیم آباد کے علاقے میں ایس پی ایس کالج کے قریب کنویں میں کام کرتے ہوئے شاہ زمین اور میر باز ولد آدم خان صفائی کا کام کررہے تھے کہ ا س دوران کنویں میں سلائیڈنگ کے باعث ملبہ گرنے سے دونوں اس میں دب گئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 1222 کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر دونوں کو نکالا جس میں سے ایک شخص شاہ زمین جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ دوسر اشخص میر باز زخمی ہوگیا تھا جسے سیدوشریف اسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا۔