آج کی خبریںسوات کی خبریں
رکشہ ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والا ٹریفک پولیس اہلکارکوارٹر گارڈ منتقل
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔31جولائی 2017ء ) رحیم آباد میں رکشہ ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو کوارٹر گارڈ بھیج دیا گیا،پولیس کے مطابق پیر کے روز ٹریفک پولیس ٹی اوامیر زرین نے رکشہ ڈرائیور پر فائرنگ کی ،فائرنگ کے نتیجے میں کوئی نقصان تو نہیں ہوا تاہم ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کے خلاف رپورٹ درج کر کے اُسے سزا کے طور پر کوارٹر گارڈ بھیج دیا گیا۔