آج کی خبریںسوات کی خبریں
سردار وقار شہزاد اور علی محمد خان کی ملاقات
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی وفاقی وزیر پارلیمانی افیرز علی محمد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عوامی مسائل کے حل پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سردار وقار شہزاد نے وفاقی وزیر سے حالیہ مہنگائی کو کم کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ جس پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مسلسل سرگرم عمل ہیں۔