آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،سکولوں کی بندش کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر سوات جنید خان نے کہاہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بند کئے گئے اسکولوں کی بندش کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،متعدد کھلے سکولوں کو بند کردیا گیا گیا،اپنے دفتر میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کسی کو پابندی کے باوجود تعلیمی اداروں کو کھلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہاکہ ہم تمام نجی تعلیمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ این سی او سی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ہدایات دی جارہی ہیں اور اس پر ضلعی انتظامیہ من وعن عمل درآمد کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ تیسری لہر سوات میں خطرناک ہے اس لئے ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے تاکہ یہ مرض نہ پھیل سکے

Related Articles

Loading...
Back to top button