آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، سمگلروں سے بر آمد شدہ پانچ باز ہوا میں چھوڑ دئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ وائلڈ لائف سوات نے سمگلروں سے پانچ باز بر آمد کرکے انہیں رہا کردیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے پانچ باز ہوا میں چھوڑ دئے۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف سوات عبدالغفور کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ تحصیل کبل کے علاقے  میں پشاور سے تعلق رکھنے والے سمگلرز مختلف اقسام کے باز سمگل کررہے ہیں جس پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی اورمقامی پولیس کی مدد سے  ڈڈہ ھارہ کے مقام پر کارروائی کے دوران سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے تین کرسٹرلز فالکنز اور دو لگڑ فالکنز بر آمد کرلئے گئے جبکہ ملزمان کوایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈی ایف او عبدالغفور کے مطابق گزشتہ ہفتہ بھی لنڈاکے کے قریب پہاڑی میں کارروائی کے دوران سات کرسٹرلز فالکنز اور ایک لگڑ فالکن سمگلروں سے بر آمد کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پانچ بر آمد کئے گئے باز ہوا میں چھوڑ دئے گئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button