آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات  میں کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد،کالام،بحرین،مدین اور دیگر سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی رش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سوات کے عید کے پہلے،دوسرے اور تیسرے دن سیاحوں کی کثیر تعداد نے سیاحتی مقامات کا رُخ کیا، مالم جبہ، بحرین، مدین، کالام،مہوڈنڈ اور دیگر علاقوں میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ذرائع کے مطابق سیاحتی مقامات سیاحوں سے بھر گئے ہیں ، ہوٹلوں میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔ کالام میں بھی سیاحوں کی کثیر تعداد نے ڈھیرے ڈال دئے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button