آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، مختلف ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق علاقہ منگلور میں گاڑی نے بچے کو ٹھکر مار دی جس کی وجہ سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔مٹہ کے علاقہ سمبٹ چم میں موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان   تصادم میں  دو افراد زخمی ہوگئے۔چارباغ کے علاقہ  آلہ آباد میں سوزوکی کار پل سے نیچے جا گری، جس کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 70 سالہ عزیز اللہ، 65 سالہ گل زادہ اور 18 سالہ وقاص شامل ہیں۔خوازہ خیلہ بانڈئی میں موٹر سائیکل کوحادثہ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button