آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات ، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں اضافہ،پازیٹیویٹی ریٹ11.14 فی صد تک پہنچ گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیاجس کے بعد مجموعی طور پر سوات میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد250 ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں مزید101 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر ضلع بھر میں اب تک کورونا وائرس سے7225 افراد متاثر ہوئے ہیں،ضلع بھر میں 5798 افراد وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت ایکٹیو کیسز1177 ہیں۔رپورٹ کے مطابق سوات میں پازیٹیویٹی ریٹ 11.14 فی صد تک پہنچ گیا ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف ایک شخص صحت یاب ہوگیا ہے۔