آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات ادبی سانگہ کے زیراہتمام پشتو مشاعرے کے لئے تیاریاں مکمل
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17جولائی 2017ء ) سوات ادبی سانگہ کے زیر اہتمام21جولائی2017کو پشتو مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صوبے بھر سے پشتو کے نامور شعراء و ادیب شرکت کریں گے،سوات ادبی سانگہ کے ذرائع کے مطابق21جولائی2017کو سوات پریس کلب میں پشتو مشاعرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں سوات کے مقامی شعرا سمیت صوبے بھر پشتو کے نامور شعراء اور ادیب شرکت کریں گے،مشاعرے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،سوات ادبی سانگہ کے مطابق مشاعرے کا مقصد پشتو ادب ،زبان اور ثقافت کو ترویج دینا ہے۔