آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات تعلیمی بورڈ کو صوبہ بھر کے ٹاپ فہرست میں شامل کردیا گیا ہے، پروفیسر تسبیح اللہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 04 ستمبر 2018ء) سوات تعلیمی بورڈ کو صوبہ بھر کے ٹاپ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر تسبیح اللہ نے کہا ہے کہ سوات تعلیمی بورڈ کو صوبہ بھر کے سرفہرست بورڈ کی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔ بائیومیٹرک سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جس کے سبب طلبہ کو کافی آسانی اور سہولت میسرآئے گی۔ اس کے علاوہ تمام سسٹم کو کمپیوٹرائزڈکردیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلبہ و طالبات کو درپیش مشکلات کو دور کرنا اورانہیں سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بورڈمیں ہرکام میرٹ پر ہورہاہے اور اس سلسلے میں کسی کی مداخلت اور سفارش ہر گز نہیں چلتی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button