آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: دریائے سوات سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہو گئی، پولیس کی تحقیقات جاری

سوات (مٹہ شکردرہ) شکردرہ پولیس نے دریائے سوات سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت کر لی۔ متوفی کی شناخت عزیز احمد کے نام سے ہوئی، جو شانگلہ کا رہائشی اورمٹہ کے مقامی ہوٹل میں کام کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق عزیز احمد 12 جنوری کو چھٹی لے کر گھر روانہ ہوا تھا، لیکن وہاں نہیں پہنچا۔ اس کے بھائی نے 18 جنوری کو شکردرہ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
اب لاش کی برآمدگی کے بعد مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔