آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات سے تعلق رکھنے والی نیلم چٹان کو ایوارڈ سے نوازا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔19ستمبر2017ء )سوات سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن نیلم ابرار چٹان کو غیر ملکی ادارے کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا،اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران کمپری ہینسیو ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز نامی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے ملک بھر سے چھے افراد کو نمایاں کارکردگی اور بہترین خدمات پر ایوارڈز دئے گئے، سوات سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن نیلم ابرار چٹان کو معاشرتی مسائل اجاگر کرنے اور بچوں کے اسلحہ نما کھلونوں کے خلاف جدوجہد کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا،زما سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم چٹان نے کہا کہ بہت خوشی محسوس ہوتی ہے جبکہ آپ کی محنت اور جدوجہد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے’’ بین الاقوامی ادارے کی جانب سے ایوارڈ کا ملنا نہ صرف میرے لئے بلکہ میرے خاندان اور سوات کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سوات جس کی ہمیشہ منفی تصویرہی دنیا کے سامنے پیش کی گئی ہے حالانکہ یہاں کے لوگ تعلیم پسند اور امن پسند ہے ’’ سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور سوات کے کئی بچوں بچیوں نے مختلف شعبوں میں نام کمایا ہے میں خوش ہوں کہ میری وجہ سے بھی سوات کی ایک مثبت تصویر دنیا کے سامنے آئی‘‘ ، نیلم ابرار چٹان سوات میں معاشرتی مسائل اجاگر کرتی ہے اور بچوں کے اسلحہ نما کھلونوں کے خلاف جدو جہد کر رہی ہے،نیلم چٹان کو ایوارڈ ملنے پر سوات کے لوگ بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button