آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات سے علیحدگی کے بعد بونیر،شانگلہ اور کوہستان میں خوشحالی آئی یا نہیں؟مسرت احمد زیب
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:20اکتوبر2017ء) رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کہا ہے کہ سوات کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے سے پہلے بونیر،شانگلہ اور کوہستان کی ترقی دیکھی جائے کیونکہ وہ بھی پہلے سوات کا حصہ تھے،زما سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ پہلے سے جدا شدہ ضلعوں کوہستان،شانگلہ اور بونیر میں ترقیاتی کام دیکھئے جائے،یا یہ دیکھاجائے کہ سوات سے جدا ہونے کے بعد وہاں پر ترقی ہوئی یا نہیں؟ والی سوات کے بعد وہاں تعلیمی ادارے بنے یا نہیں؟ وہاں اسپتال اور سڑکوں کا جال بچھا یاگیا یا نہیں؟ اس کے بعد سوات کو دو ضلعوں میں تقسیم کے فیصلے پر عمل در آمد کیا جائے۔