آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: لنڈاکے چیک پوسٹ پر خاتون منشیات اسمگلر گرفتار

سوات (نمائندہ خصوصی) سوات پولیس نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے 3600 گرام چرس برآمد کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی تھانہ غالیگے کے ایس ایچ او علی باچا کی نگرانی میں انچارج چیک پوسٹ سب انسپکٹر تاج محمد اور پولیس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کی۔ گرفتار خاتون کی شناخت مسماۃ (م) زوجہ عباس کے نام سے ہوئی ہے، جو پشاور کے علاقے سربند کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے خاتون کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔