آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: مٹہ میں بلین ٹری پلس شجرکاری مہم کا آغاز، عوام میں 300 پودے تقسیم

مٹہ (زما سوات) – تحصیل مٹہ میں بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مٹہ احسن فراز گوندل نے مٹہ اسپورٹس گراؤنڈ میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں محکمہ جنگلات سوات، محکمہ پولیس، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مٹہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عوام میں 300 پودے تقسیم کیے اور مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

اسسٹنٹ کمشنر احسن فراز گوندل کا کہنا تھا کہ بہتر شجرکاری سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے، اور اس حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات ہر سال کی طرح امسال بھی شجرکاری کے لیے بھرپور انتظامات کر رہا ہے، جس میں عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق شجرکاری مہم کا مقصد نہ صرف سرسبز ماحول کی ترویج ہے بلکہ سوات کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا بھی اس کا اہم جزو ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button