آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،کاروبار زندگی بری طرح متاثر
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16نومبر2017ء) سوات میں بجلی کی نو گھنٹے طویل بریک ڈاؤن سے کاروبارِ زندگی معطل رہا، جمعرات کے روز پیسکو کی جانب سے ضروری کام کی وجہ سے صبح8 بجے ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی بند کردی گئی جو شام 4 بجے کے بعد بحال کردی گئی جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل رہا،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی سپلائی بھی نہ ہو سکی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔