آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں بھی پی ٹی سی ایل پنشنرز کا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج

سوات (زماسوات ڈاٹ کام:11جنوری2018ء) ملک بھر کی طرح سوات میں پی ٹی سی ایل پینشنرز ملازمین کا پنشن اور دیگر مراعات میں اضافہ نہ کرنے اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف مظاہرہ و لانگ مارچ ، بعد ازاں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بخت روان یوسفزئی ، جنرل سیکرٹری محمد طاہر خان اور چیئرمین رحمت خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کہا کہ بجٹ 2010میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تمام سرکاری ملازمین کیلئے 20فیصد اضافے کا اعلان کیا لیکن پی ٹی سی ایل محکمہ نے اپنے ملازمین سے ظلم کرتے ہوئے صرف 8فیصد اضافے کی منظوری دی ، اس کے بعد ہر سال دیگر سرکاری ملازمین کے پنشن میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا لیکن پی ٹی سی ایل ملازمین اس سے محروم رہے ،ا س دوران ہم نے اپنے حق کی حصول کے لئے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹا یا جس پر محکمہ کے ذمہ داران خاموش تماشائی بن کر ملازمین کا حق دینے سے گریزاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت اور پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ پنشنرز کے حق میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام تر واجبات فی الفور ادا کئے جائیں بصورت دیگر پی ٹی سی ایل کے ہزاروں ملازمین اپنا حق لینے کیلئے سڑکوں پرآنے کیلئے مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ دای متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button