آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئیک گرینڈ آپریشن بدستور جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05فروری2018)ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے،گزشتہ تین روز کے دوران آپریشن میں سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے چیک کیا گیا،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا جس میں کلاشنکوف2عدد، 5عدد بندوق ، پستول 5 عدد ،75عدد کارتوس برآمد کئے گئے، اسی طرح دیگرکارروائیوں میں15.821کلوگرام چرس ،ہیروین123گرام،دیسی شراب100لیٹراور74 مشتبہ افراد گرفتارکئے گئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button