آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات میں خودساختہ قلت کے بعد پٹرول غائب،اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں پٹرول کی قلت کی وجہ سے مقامی لوگوں سمیت سیاح مشکلات، پٹرول پمپس کورکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں خودساختہ پٹرول کی قلت پیدا کردی گئی ہے اور پمپوں سے پٹرول غائب کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپس کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث لوگ پٹرول کے حصول میں ناکام ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔