آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات میں سمیڈا-ویمن بزنس سینٹر کا افتتاح کردیا گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26اکتوبر2017ء) سمیڈا -ویمن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر کا سیدو شریف سوات میں با قاعدہ افتتاح کردیا گیا ،سنٹر میں ہنر مند خواتین کوکاروبار کے حوالے ٹریننگ دی جائیگی ، وزیر صنعت و پیداوار حکومت پاکستان غلام مرتضی خان جتوئی نے سیدو شریف سوات میں سمیڈا – ویمن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و پیداوار حکومت پاکستان غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا کہ سمیڈا کی جانب سے لئے گئے اس اقدام سے سوات کے عوام مستفید ہوں گے کیونکہ یہاں پر بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام یہاں آکر اپنے صنعت کو اجاگر کرکے اپنے پیداوار کو بڑھائیں ، انہوں نے سمیڈا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں سے توقع رکھتا ہوں کہ یہاں کے عوام کے فائدے کیلئے اپنے تمام تر صلاحتیں بروئے لائیں گے۔