آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات میں کورونا مریضوں کی تعداد2 ہزار سے تجاوز کرگئی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2 ہزار سے تجاوز کرگئی،مزید65 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ تین افراد انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید65 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد2056ہوگئی جبکہ مزید تین افراد کے انتقال کے بعد مجموعی طور پر79 افراد انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید20 افراد کی صحت یابی کے بعد اب تک814افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔