آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پریس کلب میں” این فرسوٹ آف نالج” کی تقریب رونمائی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :19نومبر2017ء )سوات پریس کلب میں سابق ارنم ہسپتال کے ڈائریکڑ اور سماجی شخصیت ڈاکٹر شیر محمدخان کی انگریز ی زبان میں لکھی گئی تصنیف ’’این فرسوٹ آف نالج‘‘ کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے اور شاہی خاندان کے سپوت میاں گل عدنان اورنگزیب نے کہاکہ کتابیں قابل لوگ لکھتے ہیں اور ڈاکٹر شیر محمد خان کی کاوش قابل تحسین ہے ،انہوں نے کہاکہ میں نے ڈاکٹر شیر محمدخان کی کتاب پوری پڑھ لی ہے جوکہ انتہائی مفید معلومات پر مبنی ہے اور ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ کتاب میں مصنف نے اپنی زندگی کے تین ادوار کا ذکر کیاہے ۔ جن میں انہوں نے پاکستان اور یورپ اور دنیا بھر کے کئی ممالک کی ترقی کا ذکر کیاہے۔کتاب کی رونمائی تقریب سے علاقے کے شعراء ، ادیبوں اور سیاسی شحصیات نے بھی خطاب کئے جس میں واجدعلی خان، مشہور شاعر رحمت شاہ سائل، فضل محمود روخان، سوات یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق سواتی، عطاء اللہ جان، پروفیسر عطاء الرحمان عطاء، بخت زادہ دانش اور دیگر نے خطاب کیا اور شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button