آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات : پٹرول کی مصنوعی قلت برقرار، بعض مقامات پر مہنگے داموں فروخت
سوات(زما سوات ڈا ٹ کام) سوات میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی،مختلف مقامات پر من مانے نرخوں پر فروخت بھی جاری ہے جبکہ انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوات میں بھی ملک بھر کی طرح پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے اور پٹرول کے حصول کے لئے عوام کی در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پمپ مالکان کی جانب سے مصنوعی قلت پیدا کر کے پٹرول غائب کردی گئی ہے۔ دوسری جانب فضاگٹ میں ایک لیٹر پٹرول 156 روپے،تختہ بند کے ایک پمپ میں198 روپے جبکہ دیگر دو تین مقامات پر170 روپے فی لیٹر فروخت کی جارہی ہے۔اس حوالے سے جب پمپ مالکان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ لائٹ پٹرول ہے جو مہنگی ہی ملتی ہے۔ سوات میں پٹرول کی قلت پر انتظامیہ نے چھپ سادھ لی ہے ،عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔