آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: چالیار فرحان قتل کیس کے مرکزی ملزمان گرفتار

سوات: خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں 21 جولائی کو پیش آنے والے فرحان قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزمان قاری عمر اور اس کے منہ بولے بیٹے احسان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے مطابق دونوں ملزمان واقعے کے بعد فرار تھے، جنہیں مسلسل کوششوں کے بعد گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ واقعے کے روز ایک 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر مدرسے میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 10 ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا تھا، جبکہ مرکزی ملزمان روپوش تھے۔



