آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: ڈاکٹر جمال الدین کی ماحولیاتی صحافت پر تحقیقی تحریر بین الاقوامی کتاب میں شامل

سوات (زما سوات) – میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر جمال الدین کی تحقیقی تحریر “Understanding Climate Journalism in Pakistan” ایک بین الاقوامی کتاب میں شائع ہو گئی۔ یہ کتاب معروف تعلیمی پبلشر لیکزنگٹن بکس نے شائع کی ہے۔
یہ تحقیقی کتاب ڈاکٹر سید فواد علی شاہ اور ٹیمر گینوسر کی ادارت میں مرتب کی گئی ہے، جو ماحولیاتی صحافت کے مختلف پہلوؤں اور اس کی عالمی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے۔ ڈاکٹر جمال الدین کے تحریر کردہ اس باب میں پاکستان میں ماحولیاتی صحافت کی موجودہ صورتحال، اس کے درپیش چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ تحقیق پاکستانی صحافیوں اور میڈیا اداروں کے لیے ایک قیمتی معلوماتی ذریعہ ثابت ہوگی، جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق رپورٹنگ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔