آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: ڈبلیو ایس ایس سی کی یومِ یکجہتی کشمیر پر خصوصی ریلی، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

سوات: یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت جی ایم ایچ آر اینڈ پروکیورمینٹ آصف سلیم اور جی ایم آپریشنز ذیشان پرویز نے کی، جس میں ڈبلیو ایس ایس سی کے تمام سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر صرف ایک دن نہیں، بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ ہماری دیرینہ وابستگی اور اخوت کی علامت ہے۔

شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور ایک منصفانہ و دیرپا حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کل بھی ہمارا تھا، آج بھی ہمارا ہے، اور ہمیشہ ہمارا رہے گا۔

ریلی کے دوران شرکاء نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کشمیری عوام کے لیے اپنی محبت، ہمدردی اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button