آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: کالاکوٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھ ماکہ، سات افراد زخمی

سوات (نمائندہ خصوصی) — اپر سوات کے علاقے کالاکوٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ ایک گیس سلنڈر کی دکان میں پیش آیا، جہاں کام کے دوران اچانک سلنڈر پھٹنے سے دکان میں موجود افراد متاثر ہوئے۔

زخمیوں کی شناخت ارشد انور (25 سال)، واجد (13 سال)، ہاشمی (25 سال)، عدنان (20 سال)، اقبال (25 سال)، تلوادان (50 سال) اور عبداللہ (31 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیا

Related Articles

Loading...
Back to top button