آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 13ہوگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد13 ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے مطابق سیدو شریف اسپتال کے ایچ ڈی یو میں زیر علاج 80 سالہ مریض محمد عثمان ولد حاجی عبدالمنان سکنہ مینگورہ گزشتہ رات انتقال کرگیا۔ محمد عثمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور گزشتہ روز انہیں سانس لینے میں کافی دشواری پیش آرہی تھی ۔ جاں بحق شخص کی نمازجنازہ اسپتال میں ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button