آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد180ہوگئی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد180ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق سیدو شریف چیل شگئی کے رہائشی علی مولا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ ایک اور مریض کا تعلق مینگورہ سے ہیں جس میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد180 ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 1173 کورونا کے کیس سامنے آئے جس میں 812 افراد کا ٹیسٹ منفی آیا جبکہ 181 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے ،اسی طرح مزید پانچ افراد کی صحت یابی کے بعد اب تک56 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد13ہوگئی۔