آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: کورونا مریضوں کی تعداد535،مزید27 افراد صحت یاب ہو گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات  میں مزید20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ،مزید27 افراد صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں مزید20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد535 ہو گئی جبکہ مزید27افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر219 افراد صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کل2555 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 1830 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 190 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے ہیں۔ ضلع بھر میں کورونا سے اب تک 29 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button