آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کو آئس فری زون اور جرائم سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،ڈی پی او

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17جنوری2018ء)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے کہا ہے کہ سوات کو ائس فری زون اور جرائم سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کے تعاون سے نئی نسل کو صاف ستھرا اور پر من سوات کا تحفہ دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، پریس کلب کے وفد کی قیادت چیئرمین شہزاد عالم اور یونین کے صدر فضل رحیم خان کررہے تھے ، اس موقع پر واحد محمود نے کہا کہ جرائم اور منشیات کے خاتمے کے لئے پولیس کے ساتھ عوام اور صحافیوں کا تعاون بے حد ضروری ہے ، خوف خدا سے عوام کی خدمت کررہے ہیں ، خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نواز رہے ہیں ، امیر و غریب نوجوانوں اور بچوں کو یکساں عزت و احترام دے رہے ہیں ، ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کے لئے عوام میں سہ ماہی اگاہی مہم چلا رہے ہیں ، سوات کے عوام بہت جلد بہتری محسوس کریں گے ، سوات پولیس کے تمام اہلکارایمانداری اور خوف خدا سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ، عملی خدمت کے ذریعے عوام اور پولیس کے مابین فاصلے ختم کریں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button