آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے تین صوبائی حلقوں کے لئے اے این پی نے امیدواروں کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔02 اکتوبر 2017ء)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین پارلیمانی بورڈ اور پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ،اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے سیکرٹری سردار حسین بابک سمیت دیگر ممبران ایمل ولی خان،خورشید خان خٹک اور سید شاہد رضا بھی موجود تھے، اجلاس میں فاٹا اور صوبہ بھر سے پارٹی ٹکٹ کیلئے وصول شدہ درخواستوں کی سکروٹنی کے عمل کا آغاز کیا گیا اور بیشتر درخواستوں کو حتمی شکل بھی دی گئی،جس کے مطابق این اے 30سوات کیلئے بریگیڈئر ( ر) محمد سلیم خان کا نام فائنل کیا گیا، اسی طرح صوبائی اسمبلی کیلئے وصول شدہ درخواستوں میں پی کے 82سوات وقار احمد خان ، پی کے 83سوات رحمت علی خان اور پی کے84سوات کیلئے محمد ایوب خان اشاڑے کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ باقی ماندہ حلقوں کیلئے بھی میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مرحلہ وار امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button