آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے رہائشی کو صوابی پنج پیر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔6ستمبر2017ء )سسرال جانے والے سوات کے رہائشی کو صوابی پنج پیر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق عید الاضحٰی کے دوران سوات کا رہائشی عبدالرحمان اپنی بیوی کے ہمراہ عید منانے کیلئے اپنے سسرال صوابی پنج پیر گیا ہوا تھا کہ وہاں پر تاک میں بیٹھے نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ، واقعہ پرانی دُشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ، وقوعہ کے بعد متوفی کی لاش آبائی علاقے سوات پہنچا کر مقامی قبرستان میں سپردخاک کردی گئی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button