آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات کے طول وعرض میں موسلادھار بارش،پوری وادی جھل تھل
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔14ستمبر2017ء )سوات کے طول وعرض میں موسلادھار بارش ، پوری وادی جھل تھل ہوگئی، گزشتہ روز عصر کے وقت اچانک پوری وادی سوات میں کالے بادل اُمڈ آئے جس کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی ،بارش کی وجہ سے موسم میں اچانک خوش گوار تبدیلی کے ساتھ ٹھنڈک کا احسا س ہونے لگا ، سوات کے مقامی لوگوں کے ساتھ ملک کے دیگر گرم علاقوں سے آنے والے سیاح موسم کی اس اچانک تبدیلی سے خوب محظوظ ہونے لگے ، واضح رہے کہ بارش سے موسم میں سردی کا احساس ہونے لگا ہے جس سے سوات آنے والے وہ سیاح جو اپنے ساتھ گرم کپڑے لانا بھول گئے ہیں اب گرم کپڑوں کی خریداری کے لئے بازاروں کا رُخ کرنے لگے ہیں ، دوسری جانب سرد موسم کا لطف اُٹھانے کیلئے لوگوں نے گرم گرم پکوانو ں کی دُکانوں کا بھی رُخ کرلیا ہے۔