سوات کی خبریں

سوات کے علاقہ عرق بیش بنڑ میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 دسمبر 2018ء) سوات کے ملم جبہ روڈ پر واقع گاؤں عرق بیش بنڑ میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ، ذرائع کے مطابق دو بچے تیرہ سالہ فرحان ولد نیازبین اور گیارہ سالہ منان ولد عبدالخالق اپنے گھر کے قریب مٹی کھود درہے تھے کہ اس دوران ان پر مٹی کا تودہ آگرا جس کے نتیجے میں فرحان مٹی تلے دب کر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ منان شدید زخمی ہوگیا ،مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمی بچے کو نکال لیا ہے ،زخمی بچے کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ فرہان کو سپردخاک کردیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button