آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے عوام کی محبت کبھی نہیں بھول سکتا،جی او سی عامر علی اعوان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07مارچ2018)جی او سی جنرل اپریشنل کمانڈر میجر جنرل علی عامر اعوان نے کہا ہے کہ میں اپنا دل سوات میں چھوڑ کر جارہا ہوں سوات کے عوام نے جو عزت بخشی ہے اسکو کبھی نہیں بھلا پاؤنگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ملاکنڈ سید ظہر الاسلام اور ڈی ائی جی ملاکنڈ اختر حیات خان کی جانب سے دئیے گئے الوادعی ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ظہر الاسلام ، ڈی آئی جی اختر حیات خان ، ضلع ناظم محمد علی شاہ خان اور سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے بھی خطاب کیا میجر جنرل علی عامر اعوان نے کہا کہ یہاں پرجتنا عرصہ گزارامیرا مقصد صرف اور صرف یہاں پر امن کو برقرار رکھنا اور عوام کی خدمت تھا جس میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے اور میں یہاں سے سرخرو ہوکے جارہا ہوں اور سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے جو محبت اور عزت دی ہے اسکو کبھی نہیں بھولاپاؤنگا اور میں یہاں سے توجارہا ہوں لیکن اپنا دل یہاں چھوڑ کے جارہا ہوں انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام محب وطن لوگ ہے اسیلئے ملک دشمن عناصر کے خلاف انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کام کیا اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ، ڈی آئی جی ، ضلع ناظم محمد علی شاہ خان اور دیگر نے میجر جنرل علی عامر اعوان کو خصوصی شیلڈپیش کئے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button