آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات کے نوجوان نے کامیاب دفاع کے بعد ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے یونین کونسل تلیگرام کے گاؤں کڑے سر سے تعلق رکھنے والے ارشد رحمن نے میڈیا اینڈ کمیونکشن سٹڈیز میں اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کرکے ایم فل مکمل کرلیا،ارشد رحمان نے لیڈز یونیورسٹی لاہور کے میڈیا اینڈ کمیونکشن سٹڈیز کے ڈیپارٹمنٹ سے ایم فل مکمل کرلیا،ایم فل میں ان کا ریسرچ موضوع خودکشی پر رپورٹنگ کے حوالے خبرے تھی اور سپروائزر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ و ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم چوہدری تھے،مقالے کا کامیاب دفاع کرنے کے بعد ارشد رحمان نے یہ کامیابی اپنے والدین،اساتذہ اور دوستوں کے محنت کا نتیجہ قرار دے کر سب کا شکریہ ادا کیا،یاد رہے ارشد رحمان کا تعلق سوات کے یونین کونسل تلیگرام سے ہیں اور سوات یونیورسٹی میں بطور ویزٹنگ لیکچرر خدمات سر انجام دے رہا ہیں