آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے پانچ سو اساتذہ و زیریں سٹاف کی ترقیوں اور بھرتیوں کے حکمنامے جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 مارچ 2019ء) محکمہ تعلیم نے سوات میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن اور سن کوٹہ میں بھرتیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے جو گزشتہ ایک سال سے حل طلب تھا مجموعی طور پر پانچ سو اساتذہ و زیریں سٹاف کی ترقیوں اور بھرتیوں کے حکمنامے جاری کئے گئے جو فضل حکیم خان نے ڈیڈیک آفس میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران متعلقہ خوش نصیب افراد کے حوالے کئے ان میں 100سینئر پرائمری سکول ٹیچرز کو گریڈ پندرہ، 200پرائمری سکول ٹیچرز کو گریڈ بارہ، 60 پرائمری سکول ہائیر ٹیچرزکو سی ٹی ٹیچرز، 33زیرالتوا کیسوں پرائمری سکول ٹیچرز، سی ٹی، پی ای ٹی، ڈی ایم، تھیالوجی ٹیچرز اور قاری پوسٹوں پر ترقی دی گئی جبکہ فوت شدہ اساتذہ و زیریں ملازمین کے کوٹہ میں 9پرائمری سکول ٹیچر، 6کلرک اور 7کلاس فور بھرتی کئے گئے سوات کے نو تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد امین اور ڈپٹی ڈی ای او شیر محمد بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے حکمنامے انکے حوالے کرتے ہوئے یہ یقین بھی دلایا کہ مستقبل میں ترقیوں اور بھرتیوں کے عمل میں بلاجواز تاخیر نہیں آنے دی جائے گی اور ایسا ہر کام ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا آل پرائمری ٹیچرز یسوسی ایشن(اپٹا) کے صدر ابراہیم شاہ بابا نے حکمنامے وصولی کے موقع پر چیئرمیں ڈیڈیک اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اب وہ پی ٹی آئی حکومت کے تعلیمی انقلاب کا حصہ بن چکے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کا یہ دیرینہ خواب جلد از جلد شرمندہ تعبیر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے فضل حکیم خان نے تقریب سے اپنے میں واضح کیا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی مدبرانہ قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت تعلیمی اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی تاکہ غریب کا بچہ بھی اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ کالجوں تک پہنچ کر اپنی خواہش کے مطابق ڈاکٹر، انجینئر اور سائنسدان بنے اور ملکی باگ ڈور سنبھالنے کا اہل بھی بن سکے انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور شعبہ تعلیم میں ایمرجنسی کا نفاذ ہمارے اس دعوے کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button