آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: گبین جبہ میں رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جانی نقصان سے بچاؤ

سوات (نمائندہ خصوصی) گبین جبہ کے علاقے نوښارہ کالا میں ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بشیر محمد نامی شہری کے گھر کی چھت پر لگی، جس کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق آگ لگنے کے باعث روزمرہ استعمال کی متعدد اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔ واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button