آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: یوم تشکر کے موقع پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریب اور ریلی کا انعقاد

سوات (نمائندہ خصوصی) 16 مئی کو یومِ تشکر کے موقع پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس سوات میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان، مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس پی لوئر سوات، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ڈی پی او سوات اور مئیر بابوزئی نے پرچم کشائی کی۔ سوات لیویز کے دستے نے سلامی دی، جبکہ افواج پاکستان کی خدمات اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعا کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button