آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات یونیورسٹی میں سیاحت سے وابستہ افراد کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سوات (زما سوات) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی (KP-CTA) کے زیر اہتمام ٹورِسٹ سروسز وِنگ نے سیاحت سے وابستہ افراد، صحافی برادری، طلبہ اور سوات یونیورسٹی کے شعبہ سیاحت، ثقافت اور ہوٹل مینجمنٹ کے طلبہ کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور ٹریول ایجنسیز کے لیے بزنس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز، آن لائن خدمات، اور سیاحوں کو آن لائن بکنگ کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے جیسے موضوعات پر سیشنز منعقد کیے گئے۔ شرکاء کو سیاحوں کو درپیش چیلنجز کے حل اور دیگر متعلقہ پہلوؤں پر بھی تربیت دی گئی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی جامعہ سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر تھے، جبکہ ڈائریکٹر KP-CTA عمر ارشد خان بھی موجود تھے۔ اختتامی تقریب میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر پرووسٹ یونیورسٹی آف سوات پروفیسر فدا حسین، ڈاکٹر زروار خان، ڈاکٹر عاطف اقبال اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ شرکاء نے تربیتی سیشنز کو معلوماتی اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button